غ* تحریک انصاف کا نادرا کی جانب سے سروے رجسٹریشن سنٹر کھولے جانے کا خیر مقدم

بدھ 26 فروری 2020 21:30

‘حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ر ہنما عمران قریشی نے آئندہ ماہ حیدرآباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈوآدم، ٹنڈومحمدخان اور مٹیاری سمیت دیگر اضلاع میں احساس کفالت پروگرام کے تحت نادرا کی جانب سے سروے اور رجسٹریشن سینٹر کھولے جانے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے ذریعے سندھ کے غریب و نادار عوام کی کفالت ممکن ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کے غریب اور محکوم افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں غربت کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ۔ غریب اور سفید پوش افراد باعزت زندگی گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان کو خود اس کے حکمرانوں نے تباہی کے دھانے پر پہنچایا ہے ، ملک کی دولت کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں ۔

خود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر اس قدر کرپشن ہوئی ہے کہ 18سے 20 گریڈ کے افسران تک کو اس پروگرام کے ذریعے وظیفے دیئے جارہے تھے جو شرم کا مقام ہے۔ وہ افسران و سرکاری ملازمین جو کرپشن اور لوٹ مار کرکے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں حالت یہ ہے کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر ملنے والے معاوضے کو بھی نہیں چھوڑا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں