حیدرآباد چیمبر کے صدر دولت رام لوہانہ کی نوشین جاوید کو چیئرپرسن ایف بی آر تقرری پر دِلی مبارکباد

منگل 7 اپریل 2020 22:16

حیدرآباد چیمبر کے صدر دولت رام لوہانہ کی نوشین جاوید کو چیئرپرسن ایف بی آر تقرری پر دِلی مبارکباد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈڑز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے نوشین جاوید کو چیئرپرسن ایف بی آر تقرری پر دِلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اِن کے ایف بی آر میں وسیع تجربے کی بنیاد پر بزنس کمیونٹی کو ایف بی آر سے متعلق مسائل حل کرانے میں آسانی ہوگی۔ اُنہوں نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے نئی چیئرپرسن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اُنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی فہم و فراست کو سراہا کہ اُنہوں نے ادارے میں وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت کو چیئرپرسن کی حیثیت سے تعیناتی کے لیے ترجیح دی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں