عوام نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر چکے ہیں،اے پی سی کے نام پر عوام سے ڈرامہ کیا گیا ہے، پیر پگارا

کراچی پیکج پر سنجیدگی سے عمل درآمد ہوتا ہے تو کراچی کہ عوام کا احساس محرومی ختم ہو سکتا ہے ، غوث محی الدین جانی شاہ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 28 ستمبر 2020 17:12

عوام نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر چکے ہیں،اے پی سی کے نام پر عوام سے ڈرامہ کیا گیا ہے، پیر پگارا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا صبغت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کا بیانیہ مسترد کر چکے ہیں،اے پی سی کے نام پر عوام سے ڈرامہ کیا گیا ہے عوام با شعور ہو چکے ہیں انصاف کا بول بالا ہو گا قانون کی حکمرانی و آئین کی بالادستی قائم ہوگی،ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے کنگری ہاؤس کراچی میں علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر پیر غلام غوث محی الدین جانی شاہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے اکتوبر کے وسط میں وحدت امت علماء و مشائخ سے مینار کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اس موقع پر پیر پگاڑہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات ہیں جو وزیراعظم عمران خان کو بتا دیے ہیں انہوں نے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کراچی پیکج پر سنجیدگی سے عمل درآمد ہوتا ہے تو کراچی کہ عوام کا احساس محرومی ختم ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات ہے وہ استعفیٰ دیں گیاور نہ ہی ان میں مارچ کرنے کی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تحفظ کے لئے افواج پاکستان اور اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے فنکشنل مسلم لیگ افواج پاکستان اداروں کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوج سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ بے مثال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ بھرپور حصہ لے گی جس کے لیے عوامی رابطے شروع کر دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پی پی پی کو سندھ میں حکومت کا تین دفعہ موقع ملا ہے مگر افسوس کہ انہوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے فنکشنل لیگ اقتدار میں آکر اور بلدیاتی انتخابات میں سویپ کرکے سندھ کے عوام میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم کرکے علاج تعلیم اور روزگار فراہم کرے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں