=وفاقی وزیر اسد عمر نے حیدرآباد کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ٹیکسوں میں چھوٹ اور آسان شرائط پر اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو قرضہ جات کی منظوری کی یقین دہانی

اتوار 25 اکتوبر 2020 20:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے حیدرآباد کی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن ٹیکسوں میں چھوٹ اور آسان شرائط پر اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو قرضہ جات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ہوائی اڈے کو ذرائع نقل و حمل کیلئے کھولنے اور دیگر مطالبات پر غور کرنے کے بعد حل کیا جائیگا۔

وہ حیدرآباد جیم خانہ میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی کی جانب سے پیش کردہ مسائل پر گفتگو کررہے تھے۔ صدر چیمبر نے حیدرآباد کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کیلئے ہوائی اڈے کو ذرائع نقل و حمل کیلئے کھولنے، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ تعمیر، سڑکوں اور نالوں کی مرمت، حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکج، حیسکو بورڈ میں چیمبر کے صدر کی نمائندگی، زمینوں کی مناسب قیمتیں مقرر کرنے کیلئے مقررہ کمیٹی کا اجلاس بلانے، ٹیکس کٹوتی کی حد 1 کروڑ سے 10 کروڑ تک مقرر کرنے کا وعدہ پورا کرنے، موٹروے ایم 9- پر ہسپتال اور شایان شان ہوٹل تعمیر کرنے، ٹول ٹیکس میں مناسب رعایت دینے اور اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے مطالبات پیش کئے۔

(جاری ہے)

چیمبر کے وفد میں سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، سابق صدور دولت رام لوہانہ، محمد اکرم انصاری اور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی محمد فہد شامل تھی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں