وزیر اعظم عمران خان علی بابا 40 چوروں کا ٹولہ ہے ، عوام کے لئے جینا پہلے ہی مشکل تھا اب مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے،جماعت اسلامی حیدرآباد

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بے تحاشہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، مہنگائی کے سونامی نے عام پاکستانی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت مظاہرہ کیاگیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان علی بابا 40 چوروں کا ٹولہ ہے ، عوام کے لئے جینا پہلے ہی مشکل تھا اب مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بے تحاشہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، مہنگائی کے سونامی نے عام پاکستانی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کمر توڑ مہنگائی ، بیروزگاری ، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت فقیر کے پڑھ چوک پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید ، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ ،سابق امیر مشتاق احمد خان ، عبدالباسط خان اور عرفان قائم خانی بھی موجودتھے، مظاہرین مہنگائی اور کرپشن کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ ہے ، عوام کے لیے جینا پہلے ہی مشکل تھا لیکن اب مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، قبرستان میں قبر اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ لوگ پریشا ن ہیں کہ اپنے پیاروں کو کہا ں دفنائیں ، قبرستانوں میں گٹروں کا پانی بھرا ہوا ہے ملک کے عوام کی حالت میں نہ پہلے کوئی تبدیلی آئی اور نہ پی ٹی آئی کی حکومت میں آئی۔

لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بیروزگاری اور سودی بجٹ کا نظام ہے، انہوں نے کہا کہ سخت گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل اور غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے،مہنگائی کی وجہ سے ہر گھر کے افراد ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں ، حکمران غریب آدمی سے ایک وقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتے ہیں ، صنعتیں بند ہونے سے مز دور بے روزگار ہو گئے ہیں ، نوجوان گریجویٹ کر کے ڈگڑیاں ہاتھوں میں لے کر نوکریوں کے لیے نکلتے ہیں لیکن انہیں نوکریاں نہیں ملتی ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا پڑے گا عوا م سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی کے خلاف نکلیں اور جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف جاری جدوجہد میں ساتھ دیں۔

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور بے تحاشہ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی کے سونامی نے عام پاکستانی کا زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔ حکومت میں موجود آٹا، چینی، مافیاز نے اربوں روپے قوم کے خون سے نچوڑے ہیں۔حکومت کا بجلی کے بلوں پر مزید ٹیکس لگانے کا فیصلہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ حکمران اس ملک کو امریکہ کا غلام بنانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی یہ برادشت نہیں کرے گی اگر عوام چاہتی ہے کہ اس ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہو تو صالح قیادت کو آگے لائیں ، سڑکوں پر نکلیں ، اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں