پشاو رمیں پیپلزپارٹی کے پاور شو سے گھبراکر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، رکن اسمبلی عبدالجبار خان

منگل 30 نومبر 2021 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہاہے کہ پشاو رمیں پیپلزپارٹی کے پاور شو سے گھبراکر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اس کے باوجود پیپلزپارٹی کا عظیم الشان تاریخی جلسہ ہوا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی وفاقی جماعت ہے اور چاروں صوبوں کے عوام اس کے ساتھ ہیں ، ماضی میں ایک منصوبے کے تحت پیپلزپارٹی کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بلاول بھٹو کی قیادت میں اب یہ قافلہ آگے بڑھ رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی اور ملک کے غریب عوام کو اُن کے حقوق مل سکیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی غریبوں، مزدوروں اور ہاریوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب مزدوروں اور ہاریوں کے حقوق ومفادات کا تحفظ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے غریب عوام ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر اس کے نمائندوں کو بھاری اکثریت سے ایوانوں میں پہنچاتے ہیں ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں