سینئر وکیل محمد یوسف کلہوڑو کی کار پر ضلع مٹیاری کی حدود بمقام النور پیٹرول پمپ نیشنل ہائی وے روڈ پر شرپسند عناصر کے حملے میںزخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس

واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے، ڈی آئی جی

منگل 30 نومبر 2021 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شرجیل کریم کھرل نے سیکھاٹ سے مٹیاری کورٹ جانے والے سینئر وکیل محمد یوسف کلہوڑو کی کار پر ضلع مٹیاری کی حدود بمقام النور پیٹرول پمپ نیشنل ہائی وے روڈ پر شرپسند عناصر کے حملے میںزخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ایس ایس پی مٹیاری محمد کلیم ملک سے واقعے کی حقائق پر مبنی جامع و مفصل رپورٹ طلب کر لی، ڈی آئی جی نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، قانون کی بالا دستی کو ہر صورت قائم رکھا جائے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں