تبدیلی کا نعرہ ڈھونگ ثابت ہوا ہے، ملک کی تقدیر نظام مصطفیٰؐکے نفاذ سے ہی بدلے گی، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

انجمن طلباء اسلام کے کارکنوں نے ملک میں نظام مصطفیٰؐکے نفاذ اور مقام مصطفیٰؐکے تحفظ کیلئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ ڈھونگ ثابت ہوا ہے، ملک کی تقدیر نظام مصطفیٰؐکے نفاذ سے ہی بدلے گی، انجمن طلباء اسلام کے کارکنوں نے ملک میں نظام مصطفیٰؐکے نفاذ اور مقام مصطفیٰؐ کے تحفظ کیلئے گراں قدر قربانیاں دیں ہیں۔

وہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں انجمن طلباء اسلام کے سابقین کی ملک گیر تنظیم بزم رفقاء اسلام ضلع حیدرآباد کے امیر سید منیر حیدرشاہ،نائب امیر اول سید اشرف علی رضوی ،نائب امیردوئم صاحبزادہ محمود احمدقادری ،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد یونس دانش ،جوائنٹ سیکریٹری عثمان عامر عباسی پر مشتمل وفد سے گفتگو کررہے تھے، وفد نے صاحبزادہ محمد زبیر کو اتوار 19دسمبر کو حیدرآباد پریس کلب میں بانی انجمن طلباء اسلام علامہ جمیل احمد نعیمی کی یاد میں تعزیتی سیمینار سے صدارتی خطاب کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشدلی سے قبول کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ محمد زبیر نے کہا کہ نظریاتی کارکن انجمن سے فراغت کے بعد بھی جماعت کے پلیٹ فارم پر رہ کر ُاسی منشور اور نظریاتی کیلئے جدوجہد کررہے ہیںجوقابل تحسین ہے ملک کی تقدیر نظام مصطفیٰ ؐکے نفاذ سے ہی بدلے گی تبدیلی کا نعرہ ڈھونگ ثابت ہوگیا ہے اشیاء خوردنوش سمیت نظام زندگی سے متعلق اشیائے صرف کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عوام کی بھلائی اورخیر خواہی کے دعویدارخود ہی بے نقاب ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی نہ صرف ATI بلکہ جمعیت علماء پاکستان کا اثاثہ تھے ان کی دین اسلام کیلئے ترویج واشاعت ناقابل فراموش ہیں عشق مصطفیٰ ؐ کی جو شمع علامہ جمیل احمد نعیمی نے جلائی تھی آج ملک کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے کروڑ نوجوان محبت رسول ؐ کے جذبہ سے سرشار ہو کرغلامی رسول میں موت بھی قبول ہے نہ ہو جوعشق مصطفیٰ تو زندگی فضول ہے کی فکر کے ساتھ نظام مصطفیٰ ؐ کے عملی نفاذ اور مقام مصطفیٰ ؐکے تحفظ کی جدوجہد میں مصروف العمل ہیں،انہوں نے کہا کہ مفتی جمیل احمد نعیمی کی یاد میں ہونے والا تعزیتی سمینار تحریک نظام مصطفیٰؐسے وابستگان اور عوام اہلسنت کے جذبوں کی تقویت کا باعث بنے گا۔

دریں اثناء بزم رفقاء اسلام حیدرآباد کا اجلاس دارالعلوم غوثیہ رضویہ میں کنونئر بز سید منیر حیدرشاہ کی صدارت میںہوا جس میںبزم رفقاء اسلام کو منظم کرنے اور علامہ جمیل احمد نعیمیؒ اور علامہ شاہ احمد نورانیؒ کی یاد میں تعزیتی سیمینار 19 دسمبراتوارکو پریس کلب حیدرآبادمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،بزم رفقاء کی تنظیم نو کی گئی جس کے مطابق بزم رفقاء اسلام ضلع حیدرآباد کے امیر سید منیر حیدرشاہ،نائب امیر اول سید اشرف علی رضوی ،نائب امیردوئم صاحبزادہ محمود احمدقادری،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد یونس دانش ،جوائنٹ سیکریٹری عثمان عامر عباسی سیکریٹری نشرواشاعت عبدالروف الوانی سیکریٹری قانونی امیر ارشاد احمدانصاری ایڈوکیٹ ،جبکہ رکن شوریٰ ناظم علی آرائیں ،محمد شریف خان نیازی ،محمد شاکر رضااور سید نورالحسن جیلانی،عبدالغفار اویسی کونامزد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں