میرا کسی بھی قوم پرست یا سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ، جمیل شورو

یکم دسمبر کی رات کا قانون نافذ کرنے والے اہلکار اور پولیس اہلکار وں نے میرے گھر پر مشترکہ چڑھائی کرکے چادر چار دیوار کے تقدس کو پامال کیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) بھٹی پاڑے کوٹری کے رہائشی جمیل احمد شورو نے اپنی والدہ کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے، جمیل شورو نے کہا کہ میرا کسی بھی قوم پرست یا سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، مجھے 2015ء میں ایک قوم پرست پارٹی سے تعلق کے باعث جیل بھیج دیا گیا، 2017ء میں عدالت نے تمام مقدمات ختم کرکے آزاد کر دیا تھا، انہوں نے بتایا کہ جیل سے رہا ہونے کے بعدمیں نے پریس کانفرنس کے ذریعے قوم پرست تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود مجھے دوربارہ غائب کرکے 2020ء میں آزاد کیا گیاجبکہ میرا کسی بھی قوم پرست پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی کسی غیر قانونی سرگری میں ملوث اس کے باوجود یکم دسمبر کی رات کا قانون نافذ کرنے والے اہلکار اور پولیس اہلکار وں نے میرے گھر پر مشترکہ چڑھائی کرکے چادر چار دیوار کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر بیان ریکارڈ کیا، اس نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، ایس ایس پی جامشورو سے اپیل کہ میرے معاملے کا نوٹس لیکر قانونی تحفظ دیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں