حیدرآباد میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہربھر میں کچرے کے ڈھیر لگنے اور علاقوں میں گندے پانی کے تالاب بننے پر اظہار تشویش

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر احمد قائم خانی و ڈویژنل صدر ندیم قاضی نے حیدرآباد میں بلدیاتی ملازمین کی ہڑتال کے باعث شہربھر میں کچرے کے ڈھیر لگنے اور علاقوں میں گندے پانی کے تالاب بننے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور سندھ حکومت نے تاحال اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا اس صورتحال کے باعث عام شہری پریشان ہے کچرے کے ڈھیرے کے باعث علاقہ میں تعض اور مچھروں کی افرائش ہورہی ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور آنے جانے کے راستے بھی بند ہونے لگے لیکن انتظامیہ بُری طرح ناکام ہوئی ہے، ایک بیان میں انہوں نے زور دیا کہ انتظامیہ بلدیاتی ملازمین سے فوری مذاکرات کرے اور ان کے جائز مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرے تاکہ ملازمین میں پھیلی بے چینی دور ہوسکے۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments