عمران خان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خودکشی کا کہا تھا، اب تو اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف بیٹھی ہے، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

ان کو صرف قرضہ چاہئے، موجودہ حکومت کو ڈوب مرنا چاہئے، سانحہ سیالکوٹ اسلام کی تاریخ کے لئے اچھا پیغام نہیں ہے، سندھ ثقافت ڈے پر خطاب

اتوار 5 دسمبر 2021 22:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاتھا کہ "میں خودکشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس قرض نہیں نہیں جاؤں گا"، اب تو اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو صرف قرضہ چاہئے، موجودہ حکومت کو ڈوب مرنا چاہئے، سانحہ سیالکوٹ اسلام کی تاریخ کے لئے اچھا پیغام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں سندھی ثقافت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہاکہ آج سندھ کے لوگوں کیلئے بڑا اہم دن ہے، ہماری ثقافت میں نفرت، تنگ نظر نہیں، ہم لسانیت کی نہیں سندھ میں بسنے والوں کی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت لوگوں کو رلانے کیلئے ہے یہ پاکستانیوں کی اجتماعی قبر بنا نا چاہتے ہیں، جو حکومت میں رہ کر اتنا گند کررہے ہیں جونے کے بعد کیا کریں گے، یہ جب ان کے جانے کی بات ہوتی ہے تو یہ اداروں کو دھمکیاں دینے لگ جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ بدنصیب حکومت ایسی آئی ہے جن کے وزراء سارا دن ٹی وی پر لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ان کے وزراء کا بیان آیا کہ ملک میں کہاں ہے مہنگائی میں بولتا ہے آپ بنی گالا سے باہر نکل کر دیکھو پورا ملک مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے، ہر شخص رو رہا ہے، ہم آپ کی جان کے نہیں بلکہ حکومت کے دشمن ہے، انہوں نے کہاکہ عنقریب پورے پنجاب میں بلاول کی قیادت میں چہل پہل دیکھیں گے، اس حکومت نے پشاور جلسہ روکنے کے لئے ایڑھی چوڑی کا زور لگایا لیکن ہم نے کامیاب جلسہ کرکے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی پشاو رمیں بھی مضبوط ہے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد ایک ہے ک ہ حکومت کو اب گھر جانا چاہئے اس نے لوگوں کی زندگی حرام کردی ہے۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments