قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

نذہت پٹھان نے عدالتی حکم پر بحال حیسکو چیف ریحان حمید کو واٹرونگ کالونی کے باہر روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیسکو حکام کی سرزنش واٹرونگ کالونی کے باہر تماشہ لگایا گیا، اگرعدالت نے انہیں بحال کیا ہے تو قانونی ٹیم ان کے پاس جاتی اور بات کرتی

پیر 6 دسمبر 2021 23:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس واٹر ونگ کالونی آفس حیدرآباد میں رکن قومی اسمبلی لال مالہی کی زیرصدارت ہوا جس میں این ایم اے صابرقائم خانی، ایم این اے نذہٹ پٹھان بطور کمیٹی رکن شریک ہوئے، اجلاس میں نیپرا کے نمائندے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تحریک انصاف کی ایم این اے نذہت پٹھان نے عدالتی حکم پر بحال حیسکو چیف ریحان حمید کو واٹرونگ کالونی کے باہر روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیسکو حکام کی سرزنش کی، انہوں نے کہا کہ ریحان حمید ایک معزز اور قابل احترام شخصیت ہیں انہیں روکنا تذلیل کے مترادف ہے، واٹرونگ کالونی کے باہر تماشہ لگایا گیا، اگرعدالت نے انہیں بحال کیا ہے تو قانونی ٹیم ان کے پاس جاتی اور بات کرتی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے رکن وایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور پی ٹی آئی ایم این اے نذہت پٹھان اجلاس میں پھٹ پڑے، صابر قائم خانی نے کہا کہ بلاجواز بجلی بندش سے لوگ بیزار آچکے ہیں، لال مالہی صاحب آپ حیسکو افسران کو ڈانٹ تک نہیں پلاتے، حیسکو کی کارگردی ہمارے لئے شرمندگی کا باعث بن رہی ہے، میں نے کھلی کچہریوں کے لئے درخواست کی لیکن حیسکو حکام سے کوئی جواب نہیں ملا۔

ایم این اے نذہت پٹھان نے کہا کہ حیسکو کی کارکردی کے باعث ہمیں عوام سے باتیں سننی پڑ رہی ہیں، لوگ کہتے ہیں اب ہم پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے، نچلی سطح کا عملہ بجلی چوری کراتا ہے، کوئی ایک علاقہ بتادیں جہاں بجلی چوری نہ ہورہی ہو۔کمیٹی نے ہدایات جاری کی کہ حیسکو چیف خود موٹرسائیکل پر نکلیں اور بجلی چوری بند کروائیں، یہاں چور چوکیداری میں ملوث ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیسکو بہتر ادارہ بنے، اچھے افسران کو تعینات کرکے بجلی چوری روکی جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں