حیسکو میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

بدھ 8 دسمبر 2021 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء)حیسکو میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 3 ڈپٹی منیجرز،7ایگزیکٹیو انجینئرز/(ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئرز)، 4 سب ڈویژنل آفیسرز اور 2 لائن سپرنٹنڈنٹس (قائم مقام ایس ڈی اوز) کا تبادلہ کرکے نئی خالی عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نوراحمد سومرو کی ہداہات پر حیسکو انتظامیہ کی طرف سی16 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، رشید احمد انصاری ڈپٹی منیجر S&Iکا تبادلہ کر کے ایکٹنگ SE نواب شاہ کے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں ،امیر احمد میمن کا تبادلہ کرکے XEN ٹنڈومحمدخان کے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، ان کی جگہ دیدار حسین چنہ کوDCM نواب شاہ مقرر کیا گیا ہے ، XEN ٹنڈومحمدخان جاوید احمد صدیقی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی منیجر (S&I ) حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ،XENلطیف آباد ڈویژن ظفرسولنگی کا تبادلہ کرڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل ) چیف آپریٹنگ آفیسر کے دفتر میں فرائض سرانجام دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں، ان کی جگہXEN ٹنڈوآدم ڈویژن غلام فاروق تنیو کو XEN لطیف آباد کے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل ) نزاقت میمن کو XEN ٹنڈوآدم مقرر کیا گیا ہے، ایکٹنگ PD کنسٹرکشن جلال الدین عباسی کو ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل) آپریشن سرکل نواب شاہ کے فرائض انجام دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں ان کی جگہ XEN (ELR) جاوید اسحاق ابرو کوایکٹنگ PD کنسٹرکشن مقرر کیا گیا ہے، ڈپٹی منیجر (ٹیکنیکل) آپریشن سرکل نواب شاہ انصاف علی بروہی کا تبادلہ کرکے XEN نواب شاہ ڈویژن کے خالی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے،SDO ایم ایم شاہ ، سب ڈویژن عامرنوید میمن کوSDOسی ٹی سیII- جامشورو مقرر کیا گیا ہے ، SDO شہدادپورسب ڈویژنII- علی رضابھٹی کا تبادلہ کرکے SDO ایم ایم شاہ سب ڈویژن مقرر کیا گیا ہے، ایکٹنگ SDO صدر سب ڈویژن خورم قریشی کا تبادلہ کرکے ایکٹنگ SDO ٹنڈوجام سب ڈویژن مقرر کیا گیا ہے ان کی جگہ SDO ٹنڈوجام سب ڈویژن امتیاز احمد میمن کو SDO آپریشن سب ڈویژن صدر مقرر کیا گیا ہے، ایکٹنگSDO آپریشن سب ڈویژن سہیون طارق ڈیپر کا تبادلہ کرکے ایکٹنگSDO آپریشن سب ڈویژن شہباز مقرر کیا گیا ہے ان کی جگہ SDOکسٹریشن کوٹری سب ڈویژن سہیل احمد کمبہر کو SDO آپریشن سب ڈویژن سہیون مقرر کیا گیا ہے، ان تمام افسران نے اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں