سندھ یونیورسٹی میں فائنل ایئر کے تمام کلاسز میں رجسٹریشن 15 دسمبر 2021 سے شروع ہوںگی

بدھ 8 دسمبر 2021 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز کے کے مطابق یونیورسٹی کی تمام کلیات، انسٹیٹیوٹ، سینٹر، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج ڈوکری، خیرپور کالج آف ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور سب کیمپس عمرکوٹ میں تدریسی سال 22-2021 کے سبسیکیونٹ اسپرنگ سیمیسٹر/ٹرم کے پہلے (رپیٹر) سے فائنل ایئر کے تمام کلاسز میں رجسٹریشن 15 دسمبر 2021 سے شروع ہوںگی، داخلہ فارم 15 دسمبر سے 7 جنوری 2022 اور لیٹ فیس کے ساتھ 10 سے 24 جنوری تک آن لائین جمع کروائے جاسکتے ہیں، یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر سہولت موجود ہے،آن لائین جمع کردہ فارم کی پرنٹ کاپی، دو تازہ تصاویر اور اوریجنل بینک چالان کی کاپی عام رواجی ڈاک کے ذریعے ایڈمیشنز ڈپارٹمنٹ کو ارسال کرنا لازم ہے، جبکہ مزید معلومات کیلئے یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں