موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی طالبعلم عبدالرافع انتقال کر گیا

بدھ 8 دسمبر 2021 22:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2021ء) موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والا دسویں جماعت کا طالبعلم عبدالرافع انتقال کر گیا، لطیف آباد یونٹ نمبر4کا رہائشی 16 سالہ عبدالرافع طوبیٰ انگلش ہائی اسکول یونٹ نمبر 5میں میٹرک کلاس میں زیرتعلیم تھا، وہ 4 روز قبل بھٹائی ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور سول ہسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھا جہاں وہ دم توڑ گیا، میت اس کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، متوفی عبدالرافع کی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، طالبعلم کے ایصال ثواب کے لئے اسکول میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں