جئے سندھ محاذ کی طرف پریس کلب میں بانی تحریک جی ایم سید کی119ویں سالگرہ منائی گئی

سندھ کی تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہا ہے سندھ کے وسائل اور دھرتی پر قبضہ کیاجارہاہے دھرتی کے حقیقی وارث خود کشیوں پر مجبور ہیں،عبدالخالق جونیجوو دیگرکا سالگرہ کی تقریب سے خطاب

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) جئے سندھ محاذ کی طرف پریس کلب میں بانی تحریک جی ایم سید کی119ویں سالگرہ منائی گئی، محاذ کے چیئرمین عبدالخالق جونیجو،وائس چیئرمین ہاشم کھوسو، مصرورشاہ، خالد جونیجو، اکبر کھوسو،نور بالادی، فقیر شبیر لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی تاریخ کے بدترین دور سے گذر رہا ہے سندھ کے وسائل اور دھرتی پر قبضہ کیاجارہاہے دھرتی کے حقیقی وارث خود کشیوں پر مجبور ہیں، انہوںنے کہاکہ بحریہ ٹان ، ڈی ایچ اے سٹی،دیگر منصوبے نوآبادیت کی بنیاد ہیں سندھ کے لوگوں کو غلامی کی زندگی پر مجبور کیاجارہاہے، جاگیردارانہ نظام، وڈیرہ شاہی عروج پر عالمی مالیاتی اداروں کے ذریعے عوام کو جکڑا جارہاہے، انہوںنے مطالبہ کیا کہ 1940 کی قرار داد کے مطابق قوموں کے حقوق ان کی آزادی کو تسلیم کیاجائے، دریائے سندھ پر کوئی آبی منصوبے قبول نہیں کریں گے سندھ زبان کو قومی زبان کا درجہ دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں