پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گذشتہ 13سال میں ایک ہزار ارب سے زیادہ خرچ کئے ہیں لیکن آج سندھ میں کہیں بھی خوشحالی نظر نہیں آتی ،ندیم قاضی

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گذشتہ 13سال میں ایک ہزار ارب سے زیادہ خرچ کئے ہیں لیکن آج سندھ میں کہیں بھی خوشحالی نظر نہیں آتی کراچی تا کشمور عوام غریب او ر مفلوک الحال ہیں اب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی ترمیمی بل 2021منظور کرکے بلدیاتی اداروں کے اختیارات چھین لئے ہیں اور صفائی ستھرائی ٹیکس اور آمدنی والے ادارے صوبائی حکومت کے ماتحت کر دیئے ہیں اس کی وجہ سے عام آدمی مستقبل میں مزید پریشان ہوجائے گا، پاکستان ہائوس لطیف آباد پر جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید مصطفی کمال نے اس عوامی ایشو پر بھرپور آواز اٹھائی ہے 30جنوری کو تبت سینٹر سے وزیر اعلی ہائوس تک مارچ ہوگا اور صوبائی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کرکے سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے، جنرل ورکرز اجلا س سے سید شہباز عابدی شریف گدی خالد حسین اعزاز علی بھی خطاب کیا ۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments