کورونا کی پانچویں لہر اور اومی کرون کے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول ہسپتال جامشورو میں جدید طرز کا آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیاگیا

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشور وکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبشر علی کولاچی نے کورونا کی پانچویں لہر اور اومی کرون کے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول ہسپتال جامشورو میں جدید طرز کا آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیا ہے جہاں اس حوالے سے تجربہ کار ماہر ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے ، اس وارڈ میں زیرعلاج مریضوں کو وینٹی لیٹر کے علاوہ ادویہ اور دیگر سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ، کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، کورونا کے مریضوں کی ممکنہ تعداد کی صورت میں سول ہسپتال حیدرآباد میں کورونا آئیسولیشن وارڈ کو اپ گریڈ کرکے وہاںمریضوں کو رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد کی سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی، اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو، ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، اے ایم ایس جامشورو ڈاکٹر نیاز حسین ببر،اے ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے، ایم ایس ڈاکٹر مبشر علی کولاچی نے کہاکہ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو میں ریڈیو لوجی ڈپارٹمنٹ اور تین ایم آر آئی مشینیں لگائی گئی ہیں جبکہ مشین تنصیب کے آخری مراحل میں ہے، اس کے علاوہ شعبہ حادثات میں سی ٹی اسکین مشین بھی لگائی گئی ہے ، مریضوںں کو فوری طورپر پیتھالوجی ٹیسٹ کی فراہمی کے لئے الٹرسانڈ کے علاوہ ایڈوپلر الٹراسانڈ کی مشینیں بھی لگائی گئی ہیں جس سے چھاتی کے کینسر کی تشخیص میں مدد ملتی ہے اور دیگر ایکسرے مشین موجود ہیں ، انہوں نے کہاکہ حیدرآباد و جامشورو میں زیر علاج مریضوں اور ڈاکٹروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے 650 سی سی ٹی وی کیمرے ہمہ وقت کام کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں