گوٹھ عزیز اللہ بروہی کی رہائشی خاتون کا اپنے ماموں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) حیدرآباد کے ہٹڑی تھانے کی حدود گوٹھ عزیز اللہ بروہی کی رہائشی مسما جان بی بی زوجہ ولی محمد بروہی نے اپنے ماموں رئیس عزیز اللہ بروہی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ 6 ماہ قبل ملزمان نے میری بیٹی خدیجہ کو اغوا کرکے بلوچستان لے گئے جس کوڈی ایس پی سراج لاشاری کی کوشش سے کئی ماہ بعد واپس لایا گیا، اس نے بتایا کہ ماموں رئیس عزیز اللہ بروہی، بشیر بروہی ہماری 11 ایکڑ زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے وہ پیسے کے لئے میری بیٹیوں کو فروخت کرنا چاہتے اس نے ہمارے گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو اطلاع لیکن مقامی پولیس اس کی آلہ کار بنی ہوئی ہے حکام بالا معاملے کا نوٹس لیکر انصاف اور تحفط فراہم کریں۔

حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments