حیدرآباد پبلک اسکول کے ملازمین نے آئی بی اے کی مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) حیدرآباد پبلک اسکول کے ملازمین نے آئی بی اے کی مبینہ کرپشن کے خلاف اور اپنے مطالبات کے سلسلے میں حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، اشوک کمار، شعبان وسطرو،محمد سعید خان، نوید بھٹی ودیگر نے کہاکہ آئی بی اے گذشتہ تین سالوں سے حیدرآباد پبلک اسکول کی خود مختیاری ختم کرکے قابض ہے، اسکول میں عمران لاڑک کو غیر قانونی طور پر پرنسپل مقرر کیا گیا ہے اسکول کے ملازمین کتنے عرصے سے تنخواہوں کی اپ ڈیٹ اور ترقی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن آئی بی اے سمیت کمشنر حیدرآباد کوکوئی پرواہ نہیں، وعدوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوتا، انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آئی بی اے کا قبضہ ختم کراکر ملازمین کی تنخواہیں اپ گریڈ کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں