حیدرآباد، زرعی پالیسی پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ فوڈ سیکورٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پیر 24 جنوری 2022 22:44

حیدرآباد، زرعی پالیسی پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ فوڈ سیکورٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2022ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زرعی پالیسی پر توجہ نہ دی گئی تو آئندہ فوڈ سیکورٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کسان ریلی غریبو ں کی آواز ہے، سندھ میں سب بھائی ہیں لسانی فساد کراکے بعض عناصر سند ھ کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،آئندہ حیدرآباد کا میئر بھی پیپلز پارٹی کا جیالا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح چوک حیدرآباد میں کسان ٹریکٹر ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

ریلی سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، سابق وفاقی وزرا سید نوید قمر ،سینیٹر مولا بخش چانڈیو، شرجیل انعام میمن، عاجز دھامراہ سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا جبکہ ریلی میں بدین ، ٹھٹھہ ، سجاول ، ٹنڈ و محمد خان ،سمیت حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے بھی کسان ٹریکٹر ریلیاں مرکزی ریلی میں شریک ہو ئیں ۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی کسانوں اور مزدوروں کی جماعت ہے ، یہ برسراقتدار آئیں گے تو غریب عوام کے مسائل حل ہو نگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں