کوئٹہ،بلوچستان میگاکرپشن کے مرکزی ملزم سیدسلیم شاہ کوعدالت میں پیش نہ کیاجاسکا

منگل 5 جولائی 2016 20:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جولائی۔2016ء) میگاکرپشن کے مرکزی ملزم اور سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق آباد سید سلیم شاہ کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ون کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن ناگزیر وجوہات کی بناء پر نیب حکام نے انہیں پیش نہیں کیا واضح رہے کہ سید سلیم شاہ اس وقت میگا کرپشن کیس میں نیب کے پاس ریمانڈ پر ہیں بتایا جاتا ہے کہ انہیں وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں سوموار کے روز پیش کیا جانا تھا تاکہ ان کا بیان قلم بند کیا جاسکے لیکن آخری وقت پر ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا توقع کی جارہی ہے کہ عید کے بعد انہیں جوڈیشنل مجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کرکے وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے ان کا بیان قلم بند کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں