ایچ ڈی اے نے گلشن زیل پاک ورکز ایمپلا ئز کو آپر یٹوہائوسنگ سوسائٹی کے پارٹ ریوائز لے آئوٹ پلان کو منسوخ کردیا

بدھ 15 اگست 2018 17:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات اورکمشنر حیدرآباد کے ازخود نو ٹس کی روشنی میں HDA نے گلشن زیل پاک ھےایمپلا ئز کو آپر یٹوہائوسنگ سوسائٹی کے پارٹ ریوائز لے آئوٹ پلان کو منسوخ کردیا،عوام الناس کو مذکورہ اسکیم میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ ۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل HDA کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ذیلی شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کنٹرول نے معز ز ہائی کورٹ سندھ حیدرآباد سرکٹ میں داخل CP.NO-2960/2016 اور کمشنر حیدرآباد ڈویژن کے از خود نوٹس کے تحت اور ایڈیشنل کمشنر I حیدرآباد کے عدالتی حکمنامے 07/06/2018 کی روشنی میں گلشن ذیل پاک ورکز ایمپلائز کوآپر یٹوہائو سنگ سوسائٹی واقع دیہہ گنجو ٹکر تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کا پارٹ ریو ائز لے آئوٹ پلان منظور شدہ 25 ،اپریل2013کو منسوخ کر دیا ہے۔

مزید برآں عوام الناس اور متعلقہ اداروں کو بھی اس ضمن میں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ ریوائز لے آئوٹ پلان کے تحت کسی بھی قسم کی خرید فروخت یا تعمیرات سے گریز کریں ۔بصورت دیگر ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں