قاسم آباد میں ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو لاکھوں روپے مع سامان لوٹ کر فرار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی قاسم آباد حیدرآباد میں نامعلوم افراد شہزاد بشیر میمن نامی شخص کے گھر میں داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر انہوں نے اہلِ خانہ سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،ہزاروں روپے نقد ، پرائز بانڈز،موبائل فونزاور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں کی تعداد چار بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے شہزاد بشیر میمن ایک پولیس افسر کے بھائی ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں