حیدرآباد،گھروں میں چوریاں کرنے والا گینگ گرفتار،چوری شدہ موبائل فون اوراسلحہ برآمد

منگل 18 دسمبر 2018 14:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) حیدرآبادپولیس نے گھروں میں چوریاں کرنے والا گینگ کو گرفتارکرکے،چوری شدہ موبائل فون اور2پسٹل بمعہ میگزین و رائونڈ برآمد کرلیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حیدرآبادپولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ بی سیکشن نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پرکارروائی کرکے تھانہ بی سیکشن میں درج مقدمہ نمبر162/2018زیر دفعہ457،454،380پی پی سی میں مفرور2ملزمان سید جہانزیب عرف لالہ ولد سید کبیر احمد سکنہ یونٹ نمبر12لطیف آباد اورسید ماجدعرف مجو ولد خورشید احمد سکنہ یونٹ نمبر11لطیف آبادکوگرفتارکرلیاہے۔گرفتارملزمان کے قبضے سی2پسٹل بمعہ میگزین و رائونڈاورگھر سے چوری کیا گیا موبائل فون بھی برآمدکرلیاہے۔ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں