حیدرآباد: پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی

بدھ 16 جنوری 2019 17:06

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) حیدرآباد میں واقع پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے، جس کے باعث برابر میں موجود اسکول کو خالی کرالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو آغا میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فوری طور پر واقع کی اطلاع فائربریگیڈ کو دی گئی، جہاں فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ پر قابوپانے میں مصروف ہیں۔مقامی انتظامیہ نے کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر فیکٹری کے ساتھ قائم اسکول کو بھی بند کرادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں