حیدرآبادمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں

جمعرات 20 جون 2019 11:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) حیدرآبادمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، ملزمان فرار ہوگئے، پنیاری تھانہ کی حد لیاقت کالونی کے قریب پھلیلی نہر کے پل کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے مویشیوں کے تاجر عبدالمجید سے 5لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے جبکہ حالی روڈ تھانہ کی حد انٹر میرانی گوٹھ میں شادی میں گئے ہوئے ایک خاندان کے گھر نامعلوم افراد نے گھر میں چوری کرلی گھر کی مالکہ اسکول ٹیچر مہر النساء میمن زوجہ محمد محسن بھٹی نے پولیس کو بتایا کہ ان کے گھر سے پرائز بانڈز ، نقدی ، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا ہے وہ کراچی شادی میں گئے تھے اس دوران یہ وار دات ہوئی جس میں اندازے کے مطابق کم سے کم 50لاکھ روپے مالیت کا نقدی و سامان چوری ہوا ہے پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں