حیدرآباد، ٹریفک پولیس کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں، شہریوں کو قوانین کی پاسداری کرنے کی اپیل

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:02

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی شمس العارفین کی نگرانی میں ایس او سٹی محمد نعیم راجپوت  کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں،  اسٹیشن روڈ اور اس سے متصل  علاقوں میں کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے، غلط سمت سے  چلنے، بغیر لائیسنس، بغیر نمبر پلیٹ، بنا ہیلمٹ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کے سیکشن نمبر 17،24,30 اور 48 کے تحت متعدد گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔

(جاری ہے)

  اس موقع پر شہریوں کو ایس ایس پی حیدرآباد کا پیغام دیتے ہوئے  اپیل کی گئی کہ وہ  ہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے پرہیز کریں جس میں غلط سمت سے گاڑیاں چلانا،  غلط جگہ پر گاڑی پارک کرنا اور ڈبل پارکنگ کرنا شامل ہیں ایسے   عوامل سے ٹریفک جام کا باعث بنتے ہیں جس سے دوسرے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں