حیدرآباد ،مبینہ پولیس مقابلے کا ڈاکو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار ، 3 ساتھی فرار

پیر 29 نومبر 2021 14:27

حیدرآباد ،مبینہ پولیس مقابلے کا  ڈاکو زخمی حالت میں  اسلحے سمیت  گرفتار ، 3  ساتھی فرار
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) حیدرآباد میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو اسلحے سمیت زخممی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق اے سیکشن پولیس نے  مہران آرٹس کونسل کے پیچھے والی گلی میں واردات کی نیت سے کار میں گھومنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو  مقابلہ پیش آیا جس کے دوران ایک ملزم سراج احمد لنجوانی کو ایک عدد 30 بور  پستول  بمعہ میگزین و گولیوں کے زخمی حالت میں گرفتار  کرلیا گیا ، ملزم کے دیگر 3 ساتھی موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزم سراج احمد لنجوانی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ اےسیکشن میں مختلف مقدمات درج کرلیے گئے  ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی کار کو تحویل میں لے لیا  اور مزید تفتیش جاری ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں