حیدرآباد، جام کرم خان میں خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے تقریب

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) لٹیسر انٹرنیشنل سانگھڑ نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر جام کرم خان میں معذور افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں معذور افراد اور  بچوں نے قومی نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے اور خصوصی افراد کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے شاعری پیش کی۔

  تقریب میں علاقے کےخصوصی افراد، بچیوں، سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ برائے خصوصی افراد سانگھڑ عبدالرحیم ٹانوری نے کہا کہ ان کے محکمہ نے خصوصی افراد کی رجسٹریشن کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ انہیں حقوق دلوائے جا سکیں،  حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے کہ ہر شعبے میں خصوصی افرادکے کوٹا پر ترجیحی بنیادوں  پر عمل  اور  خصوصی افرادکی سہولت کے لئے ہر مقام پر خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ظفر منگی نے کہا کہ سندھ حکومت نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد سکیمیں شروع کی ہیں، امید ہے کہ معذور افراد کی مدد کی جائے گی اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ ملٹیسر انٹرنیشنل کے نیشنل پروگرام منیجر مبشر حسین سومرو نے کہا کہ تعلقہ جام نواز علی میں خصوصی افراد کی رجسٹریشن اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم نے قدرتی آفات کے دوران معاشرے کے دیگر طبقات کے ساتھ خصوصی افراد کی مالی مدد کی اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں