ڈیرہ مرادجمالی اورسبی کے درمیان220KV کے 2ٹاورزگرگئے ، ایک ٹاورکوجزوی نقصان

ٹرانسمیشن لائن سے بجلی معطل ہونے سے کیسکوسسٹم میں برقی قلت کاسامنا،متعلقہ علاقوںمیں اضافی لوڈشیڈنگ جاری

جمعرات 27 جولائی 2017 16:32

ڈیرہ مرادجمالی اورسبی کے درمیان220KV کے 2ٹاورزگرگئے ، ایک ٹاورکوجزوی نقصان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ 26جولائی (بدھ) کی شام 220KV گدو۔ سبی اوراوچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے جس کے باعث مستونگ، نوشکی،بولان،چاغی، یارو اورپشین کے علاقوںکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کچھ دیربعد کیسکونے متبادل ذرائع سے مذکورہ علاقوںکو بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی۔

بعدازاں اگلے روز (جمعرات) کی صبح پیڑولنگ کے دوران معلوم ہواکہ شدیدطوفانی ہوائوں اوربارش کی وجہ سے ڈیرہ مرادجمالی اورسبی کے درمیان 220KVگدو۔ سبی اوراوچ۔سبی ٹرانسمیشن لائن کے 2ٹاورز(نمبر471اور472)گرگئے ہیںجبکہ ٹاورنمبر416کوجزوی نقصان پہنچاہے جس کے نتیجہ میں مذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

220KV گدو۔ سبی اوراوچ۔

سبی ٹرانسمیشن لائن کی بندش سے کیسکوکے سسٹم میں مزید برقی قلت پیداہوگئی ہے جسے لوڈمینجمنٹ کے تحت کوئٹہ سمیت سبی،بولان، پشین، قلعہ عبداللہ، مستونگ، نوشکی اوردالبندین کے علاقوںمیں اضافی لوڈشیڈنگ کے ذریعہ پوراکیاجارہاہے ۔کیسکوترجمان نے کہاکہ طوفانی ہوائوں اوربارشوں سے متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت وبحالی کاکام صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعدنیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(NTDC)کی زیرنگرانی شروع کیاجائے گا۔تاہم مذکورہ ٹرانسمشین لائن کی بندش کے باعث اضافی لوڈشیڈنگ پر زحمت کیلئے پر کیسکو نے متعلقہ جملہ صارفین سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں