بزنس کمیونٹی کا فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی از سر نو تشکیل، چیمبر آف کامرس کے صدر کو شامل کرنے کا خیر مقدم

منگل 31 اکتوبر 2017 23:20

فیصل آباد۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2017ء) فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی نے فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی از سر نو تشکیل اور اس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر کو شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ریجن کی سطح پر بجلی کے معاملات کے بارے فیصلہ سازی میں بزنس کمیونٹی کی موثر نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کہا کہ چند سال قبل تک فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا صدر فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا ایکس آفیشو ممبر ہوتا تھا۔ مگر بعد ازاں اس طریق کار کو ختم کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نے اس معاملہ کو متعلقہ وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام تک پہنچایا جنہوں نے اب فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر کو دوبارہ فیصل آباد کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایکس آفیشو ممبر بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شبیر حسین چاولہ فیسکو کے بورڈ میں فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی بھر پور نمائندگی کرینگے ۔ سنیئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری شیخ فاروق یوسف نے بھی فیصل آباد چیمبر کے صدر کو فیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بنانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس سے فیسکو کی سطح پر فیصلہ سازی میں بزنس کمیونٹی کی ضروریات اور خواہشات کو شامل کیا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت پانی و بجلی نے فیسکو کے پرانے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تین سالہ مدت پوری ہونے پر نیا بورڈ تشکیل دیا ہے جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ ، کمشنر مومن آغا، ڈاکٹر خرم طار ق اور خرم مختار سمیت 10 ممبران کو نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں