جامعہ سندھ جامشورو میں پہلے سیمسٹر 2018ء کے امتحانات کی سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 19:19

حیدرآباد16اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جامشورو میں پہلے سیمسٹر 2018ء کے امتحانات کی سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ سندھ کے تمام کئمپسز میں صبح و شام والی شفٹوں کے پہلے سمسٹر کے امتحانات بدھ2 مئی سے لئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات کے لئے آن لائن فارم 17سے 20اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلرز، رجسٹرار،تمام فیکلٹیز کے ڈین صاحبان، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمیشن و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں