جامعہ سندھ جام شورو کے زیر اہتمام گھریلوں جانوروں کی نمائش کا انعقاد

پیر 16 اپریل 2018 19:19

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جام شورو کے زولاجی شعبے میں آئی بی اے، ٹیلنٹ لیجنڈسوسائٹی (ٹی ایل ایس) اور شعبہ زولاجی کے باہمی تعاون سے گھریلوں جانوروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا نمائش کا افتتاح جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کیا۔. اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ شعبہ زولاجی کے طلباء طالبات ڈگری حاصل کرنے کہ بعد سرکاری نوکری کے انتظار میں نا رہیںبلکہ اپنے شعبے سے وابستہ اپنا ذاتی کاروبار کا سوچیں۔

یہ نمائش انہی کی ہمت افزائی کے لئے منعقد کی گئی ہے۔. انہوں نے کہا کہ اگر آسٹریلیا کی گائے مشہور ہے تو سندھ کی گائے مشہور کیوں نہی ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنا کیٹل فارم بنا کر خاندان کی مدد کر سکتے ہیں اور مال مویشی کا کاروبار کرکے اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکتے ہیں ڈاکٹر برفت نے زولوجی شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ جبیں عرسانی اور شعبے کے دیگر اساتذہ کو یہ نمائش منعقد کرنے پر مارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق موجودہ نمائش زولاجی شعبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پھلی نمائش ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شعبے کی جانب سے طلباء و طالبات کی تربیت کے لئے اس طرح کے ھم نصابی پروگرام منعقد کئی جائینگے وائس چانسلر پروفیسر فتح محمد برفت نے نمائش میں لگائے گئے جانوروں کی نمائش کا دورا بھی کیا اور ہر اسٹال پر اساتذہ اور طلباء و طالبات سے جانوروں سے متعلق دلچسپ و تفصلی گفتگو بھی کی یاد رھے کہ نمائش کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو گھریلوں جانوروں اور پرندوں میں بیماریاں اور ان کے تحفظ کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ نمائش میں گھوڑے، بلیاں، سانپ، طوطے، چوہے، گائے کے علاوہ جانوروں کی بیماریوں کی متعلق اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں