قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

پیر 16 اپریل 2018 20:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ، خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

قومی شاہراہ پر کیبر ضلع مٹیاری میں ایک تیز رفتار ٹرالر کی زد میں موٹر سائیکل آگئی جس کے نتیجے میں 45سالہ خاتون شیریں بیگم جاں بحق ہو گئی جبکہ موٹرسائیکل چلانے والا وسیم زرداری شدید زخمی ہو گیا ہے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں