سندھ میں درسی کتب کی تقسیم کا کام مکمل نہ ہو سکا

پیر 16 اپریل 2018 20:35

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) سندھ میں درسی کتب کی تقسیم کا کام مکمل نہ ہو سکا ، پبلیشرز و ٹیکسٹ بک بورڈ میں رقم کی ادائیگی کا تنازعہ ، سندھ میں یکم اپریل سے نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے لیکن سندھ ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سے طلبہ وطالبات میں کتابوں کی تقسیم کا عمل نصف مہینہ گزرجانے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ صوبہ میں 70فیصد سے زائد درسی کتب کی تقسیم کا کام مکمل ہو چکا ہے لیکن صوبائی محکمہ مالیات کی جانب سے پبلیشرز کو معاوضہ کی ادائیگی مکمل نہیں ہو ئی جس کی وجہ سے پبلیشرز نے مطلوبہ کتب فراہم نہیں کی ہیں تاہم پبلیشرز کے بقایہ جات ادا کرکے یہ مسئلہ بہت جلد حل کرلیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں