جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے بین الشعبہ جاتی مقابلہ گلوکاری 26 اپریل کو ہوگا

منگل 17 اپریل 2018 18:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبے انڈس ویلی میوزک اینڈ تھیٹر کی جانب سے جمعرات 26 اپریل کو انٹر ڈیپارٹمنٹل سنگنگ کامپیٹیشن 2018ء آرٹس فیکلٹی بلڈنگ کے شیخ ایاز آڈیٹوریم میں شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباء و طالبات کے آڈیشنز 23 اور 24 اپریل کو لیے جائیں گے اس سلسلے میں چیئرمین، شعبہ انڈس ویلی میوزک اینڈ تھیٹر بیدل مسرور نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید بتایا ہے کہ اس مقابلے کا مقصد تفریح کے فراہم کے ساتھ موسیقی کی اچھی معلومات اور اس پر دسترس رکھنے والے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کرنا ہے اس قسم کے اور بھی پروگرام زیر غور ہیں، جو کہ جلد ہی منعقد کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز منعقد کرنے سے جامعہ سندھ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی مخفی تخلیقی و فنی صلاحیتوں کو منظرعام پر لایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں