مختلف ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے ارکان وقتا فوقتا ہسپتال کا اچانک دورے کرکے انہیں رپورٹس دیتے ہیں،

ایم ایس لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد اے ایم ایس پیر ا ڈ اکٹر شوکت علی لا کھوپیر ا میڈ یکل اسٹاف کی پا بند ی وقت کے ساتھ ڈیو ٹیوں پر آنے ،جا نے کو چیک کر تے رہتے ہیں

پیر 16 جولائی 2018 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) میڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد وجا مشورو ڈاکٹر عبد الو ہا ب ودھو نے کہا ہے کہ مختلف ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس کے ارکان وقتا فوقتا ہسپتال کا اچانک دورے کرکے انہیں رپورٹس دیتے ہیں، اے ایم ایس پیر ا ڈ اکٹر شوکت علی لا کھوپیر ا میڈ یکل اسٹاف کی پا بند ی وقت کے ساتھ ڈیو ٹیوں پر آنے ،جا نے کو چیک کر تے رہتے ہیں تاکہ اسٹاف اپنی ڈیوٹیاںذمہ داری کے ساتھ انجام دے سکیں۔

وہ سول ہسپتال حیدرآباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں ہسپتا ل کی کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے کے ساتھ ساتھ ہسپتا ل میں کا م کر نے والے ڈاکٹرز ،نر سز اور پیر ا میڈیکل اسٹا ف کی پا بند ی وقت کے ساتھ ڈ یو ٹیوں کی ادائیگی ،ہسپتا ل میں صفائی ستھر ائی اور مر یضو ں کے علا ج و معالجہ پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں ڈ ائریکٹر ایڈمنسٹریشن عبد الستار جتو ئی ،AMSجنر ل ڈ اکٹر نعیم ضیا ء میمن ،AMSڈاکٹر اکبر لا کھا نی ودیگر ہسپتال انتظا میہ کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم ایس ڈاکٹر عبدالوہاب ودھو نے اجلاس کو بتا یا کہ میں اورہمارے افسران شب و روز اسپتال میں وقتا فوقتارائونڈ کرتے رہتے ہیں تا کہ ہسپتال میں جا ری ترقیا تی کا موں کو تیز کر نے کے ساتھ ساتھ صحیح طر یقے سے مکمل کر نے اور اسپتال کے او پی ڈ ی میں اور زیر علاج مر یضو ں کے علا ج ومعالجہ ،صفائی ستھر ائی ملازمین کے پا بند ی وقت پر ڈ یو ٹیاں چیک کرتے رہتے ہیں اور موقع پر ہی ہدایات بھی دیتے ہیں ،اسکے علا وہ سینئرRMO انڈور(1)ڈاکٹر کیپٹن شبیر احمد منگی اور RMO انڈور(2) ڈاکٹر محمد اشفاق عبا سی بھی تینوں شفٹوں میں اسپتا ل کے ڈاکٹر ز ،نر سنگ اور دیگر ملازمین کی ڈ یو ٹی، حا ضر یا ں وارڈز و شعبہ جا ت کے رائونڈ کرکے اسپتال میں پا بند ی وقت کے ساتھ ادویا ت و انجکشن و خوراک وغیر ہ کی فر اہمی کو چیک کر نے کے ساتھ ساتھ دیر سے آنے اور غیر حا ضر ملازمین کے ڈ یو ٹی پر آنے جا نے کے وقت اور ہینڈنگ و ٹیکنگ اوور کی ذمہ داریو ں کے علا وہ ہسپتا ل کے اندر داخل مر یضو ں کے چارٹ کے ذ ریعے ملنے والی ادویا ت آپر یشن تھیٹرز میں ہونے والے آپر یشن کے طر یقہ کا ر اور کا رکر گی کا جا ئز ہ اور کا رکر دگی کو بہتر بنا نے کیلئے ملنے والی ہدایات پر عملد رآمد کر اتے ہیں۔

MSڈاکٹر عبد الو ہاب ودھو نے آنے والے مر یضو ں اور انکے تیماردارں سے کہا ہے کہ میرے دفتر کے با ہر ایک شکا یتی اور تجاویزبکس نصب ہے اور کسی بھی مریض یا اُس کے تیماردار کو کسی قسم کی شکا یت یا کو ئی تجو یز دینی ہو تو وہ اس بکس میں ڈالیں جس پر فوری غور کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں