جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال نے بتایا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں سیکنڈ پروفیشنل (تھرڈ ایئر)، تھرڈ پروفیشنل (فورتھ ایئر) اور فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس بائی اینوئل 2017ء کے امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی 2018ء مقرر کی گئی ہے، 24 تا 30 جولائی 2018ء تک 5000 روپے لیٹ فی کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کے دفتر سے امتحانی فارم حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں