حیدرآباد، پی ایس 64صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار حاجی انوار راجپوت کی فتح چوک پر قائم کالی ماتا کے مندر میں ہندو برادری کے لوگوں سے ملاقات

منگل 17 جولائی 2018 22:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پی ایس 64صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار حاجی انوار راجپوت نے فتح چوک پر قائم کالی ماتا کے مندر میں ہندو برادری کے لوگوں ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ،ہندو برادری کے لوگوں نے حاجی انوار کو بتایا کے ان کے پاس شروع سے ہی مسائل کے امبار لگے ہوئے ہیں،حاجی انوار نے ہندوں برادری سے خطاب میں کہا کہ تیر پتنگ اور بلے کا وقت گیا ،سیاسی لوگوں نے صرف اپنی جیب گرم کی ،مال بنایا اور جن کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ان کو ہی بھول جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آپ لوگ وعدہ کرو کے ملک دشمن ،عوام دشمن اور کسی دہشت گرد کو ووٹ نہیں دو گے ،انہوں نے کہا کہ میں اس علاقے میں پیدا ہوا ، اپنی پوری جوانی سودیہ میں محنت مزدوری کی پیسے جمع کیے اور پاکستان میں آکر کاروبار میں وہ پیسے لگائے ،یہاں تو سیاست دان پاکستان میں کماتے ہیں اور پیسے دوسرے ممالک لے کر چلے جاتے ہیں،ہندو برادی کے لوگوں نے آزاد امیدوار حاجی انوار کو یقین دلایا کے وہ اپنا قیمتی ووٹ دیوار کے نشان کو ہی دیں گے اور پاکستان کو مضبوط کرئے گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں