ایڈیشنل کمشنر ون حیدرآباد فیصل احمد عقیلی کا ضلع میں قائم کئے گئے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

منگل 17 جولائی 2018 23:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) ایڈیشنل کمشنر ون حیدرآباد فیصل احمد عقیلی نے عام انتخابات 2018 ء کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع حیدرآباد کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران کے ساتھ ضلع میں قائم کیے گئے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور وہاں موجود بنیادی سہولتوں کا جائزہ لیا، فیصل احمد عقیلی نے افسران کو ہدایت کی کہ 18جولائی تک پولنگ اسٹیشنز میں مرمت کا ضروری کام مکمل کر لیا جائے تاکہ پولنگ کے دن ووٹرز اور انتخابی عملے کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں