حیدرآباد، ضلع جامشورو کے عوام ہر بار کی طرح اس بار بھی ہمیں کامیاب کرکے ایوانوں میں پہنچائیںگے ،ملک اسد سکندر

ہم نے ضلع کے عوام کی ہمیشہ بلاتفریق خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین کو عوام میں نہ تو کوئی پذیرائی مل رہی ہے ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 82کوٹری

بدھ 18 جولائی 2018 22:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 82کوٹری سے پیپلزپارٹی کے اُمیدوار ملک اسد سکندر نے کہا ہے کہ ضلع جامشورو کے عوام ہر بار کی طرح اس بار بھی ہمیں کامیاب کرکے ایوانوں میں پہنچائیںگے ۔ ہم نے ضلع کے عوام کی ہمیشہ بلاتفریق خدمت کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفین کو عوام میں نہ تو کوئی پذیرائی مل رہی ہے اور نہ ہی تمام تر کوششوںکے باوجود وہ کسی بھی جگہ ہمارا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں کیونکہ ہمیں اللہ اور عوام کی تائید اور حمایت حاصل ہے۔

وہ اپنے حلقے کوٹری، جامشورو ،خانوٹ، مانجھند اور دیگر مقامات پر انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ ملک اسد سکندر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شہداء سے جو بھی بغاوت کرتا ہے نامی اس کا مقدر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے والے ناکامی سے دوچار ہوئے اور اب بھی کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ 25جولائی کی صبح ضلع جامشورو کے عوام پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگاکر نہ صرف ہمیں سرخرو کریں گے بلکہ اپنے مستقبل کو بھی روشن بنائیں گے۔

آج وہ لوگ جنہیں پیپلزپارٹی نے شناخت دی وہ پیپلزپارٹی کے مخالفین کے ساتھ مل کر پارٹی کی ساخت کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عوام اُن کی ضمانتیں بھی ضبط کردیں گے اور انہیں عبرتناک شکست ہوگی کہ آئندہ اُن کی سیاست بھی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام جانتے ہیں کہ ہم نے ہر دور میں اُن کے ووٹ کی لاج رکھی ہے اور ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ضلع میں جس قدر ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ مزید پیپلزپارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد اور زیادہ ترقیاتی کام کرائیںگے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں