میونسپل کمشنر حیدرآباد نے سٹی اورلطیف آباد کے علاقوں سمیت گردونواح میں تمام بل بورڈز کاٹنے کیلئے احکامات جاری کردیئے

بدھ 18 جولائی 2018 23:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) میونسپل کمشنر حیدرآباد نصراللہ عباسی نے انسداد تجاوزات سیل کو سٹی اورلطیف آباد کے علاقوں سمیت گردونواح میں لگے چھوٹے وبڑے اور جہازی سائز کے تمام بل بورڈز کاٹنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے، کاروائی کا آغاز اینٹی انکروچمنٹ سیل کی دوٹیمیں سول ہسپتال نورمحمد ہائی اسکول کے اطراف اورآٹوبھان روڈ سے کریں گی۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نصراللہ عباسی نے سپریم کورٹ اورجوڈیشنل واٹرکمیشن کے احکامات کی روشنی میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کے انچارج توحیداحمد کو سٹی لطیف آباد کے علاقوں میں فٹ پاتھوں،سڑکوں،گرین بیلٹس،مخدود عمارتوں،نالوں ،نالیوں سمیت تمام پبلک مقامات سے بل بورڈز کاٹنے اورانہیں ضبط کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ سیل نے آج سے بھرپورکاروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے ،بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروائی بل بورڈز کے خلاف کاروائی اینٹی انکروچمنٹ سیل کی دوٹیمیں کرینگی،اورآغاز سول اسپتال ،نورمحمد ہائی اسکول اورلطیف آباد آٹو بھان روڈ سے کیاجائیگا،میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود سپریم کورٹ اورجوڈیشنل واٹرکمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیرہانی مسلم کے فیصلوں پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجائے گا،اورچند روز میں آپریشن مکمل کرلیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ وہ خود آپریشن کی نگرانی کرینگے اورسیاسی ،مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بل بورڈز پر لگے اپنے قائدین کی تصاویر اورپینافلیکس اتارلیں،شہری حشام شیخ نے میونسپل کمشنرکو دی گئی درخواست میں استدعاکی تھی کہ سٹی لطیف آباد کے تمام علاقے بل بورڈز کے جنگل بنے ہوئے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں چند روز قبل بھی بل بورڈز گرنے کے حادثات میں کئی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے 16 اکتوبر 2017ء کو کومیونسپل کمشنر بلدیہ،چیف ایگزیکٹیوآفیسرکنٹونمٹ بورڈ،چیف میونسپل آفیسرمیونسپل کمیٹی،قاسم آباد،ٹنڈوجام،ٹائون آفیسرہوسٹری،ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے،سپرنٹنڈنٹ انجینئر ورکس اینڈسروسز،ریجنل منیجرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد،تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ایگزیکٹیوانجینئر ہائی ویز،ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی حیدرآباد کو سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اپنی حدود میں لگے تمام بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیاتھا مگر ان احکامات پرعملدرآمد نہیں کیاگیا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں