کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے صالح، دیانت دار اور مخلص قیادت کا انتخاب ضروری ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

جمعرات 19 جولائی 2018 23:58

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے صالح دیانت دار مخلص قیادت کا انتخاب ضروری ہے، جے یو پی نے ہمشہ دیانت دار قیادت فراہم کی ہے۔ جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ٹنڈو طیب ،ہالا ناکہ ،خورشید ٹاؤن ،ٹنڈو آغا،پریٹ آباد قباء مسجد ،وارڈ نمبر4,5,6کینٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصبیت کا زہر گھولنے والے لسانی سیاست کی مافیا کو حیدرآباد کے عوام25جولائی کو مسترد کردیں گے، حیدرآباد شمع رسالت کے پروانوں کا شہر ہے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کا تحفظ ،نظام مصطفی ﷺ کا نفاذاور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے صالح دیانت دار مخلص قیادت کا انتخاب ضروری ہے، جے یو پی نے ہمشہ دیانت دار قیادت فراہم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں