یورپی یونین مشاہداتی مشن کا مقصد الیکشن کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینا ہے، نمائندگان مسٹر لیوو اور میڈم ٹریزہ

اندازہ لگانا ہے کہ انتخابات میں ملکی آئین اور الیکشن سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی تقاضوں کی کس حد تک پاسداری کی گئی ہے، یورپی یونین کے مشاہداتی وفد کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد تعینات کیا گیا ہے، حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 23:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) یورپی یونین کے نمائندوں مسٹر لیوو اور میڈم ٹریزہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے مشاہداتی مشن کا مقصد انتخابات کے تمام پہلوں کا جائزہ لے کر اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ انتخابات میں ملکی آئین اور الیکشن سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی تقاضوں کی کس حد تک پاسداری کی گئی ہے، یورپی یونین کے مشاہداتی وفد کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے، مسٹر لیوو اور میڈم ٹریزہ نے بتایا کہ یورپی یونین کے اس مشاہداتی مشن کی قیادت جرمنی سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے ممبر مائیکل گیلہر کر رہے ہیں، مشن میں 100 کے قریب آبزرور ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے تجزیہ کاروں کی مرکزی ٹیم 24 تاریخ کو پاکستان پہنچ چکی ہے ، یورپی یونین کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی منظوری کے بعد تعینات کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس مشن کا مقصد انتخابات کے تمام پہلوں کا جائزہ لے کر اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ ان انتخابات میں ملکی آئین اور الیکشن سے متعلق علاقائی اور بین الاقوامی تقاضوں کی کس حد تک پاسداری ہوئی ہے، یونین الیکشن کمیشن کی کاروائی، کمپیئن کی سرگرمیاں، سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کی کارکردگی، میڈیا کی آزادی اور ان کا رویہ اوردیگرامور کا جائزہ لے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پارٹنرز ممالک میں جمہوری عمل کی سپورٹ کرنا، انتخابی عمل میں عوامی اعتماد کو تقویت دینا اور قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کو مضبوط بناناہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں