سرگودھا، حلقہ این اے 90 پی پی 77 اور پی پی78 میں بدلتی سیاسی صورتحال

حتمی فیصلہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کریگا

پیر 23 جولائی 2018 20:24

حیدرآباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) شہر کے حلقہ این اے 90 پی پی 77 اور پی پی78 میں بدلتی سیاسی صورتحال نے قیاس آرائیوں کے برعکس کام دکھا دیا، جس میں لمحہ با لمحہ تبدیلی کچھ بھی کر سکتی ہے جس کو حتمی فیصلہ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کریگا۔ زرائع کے مطابق وقتی صورتحال میں چند روز سے حلقہ این اے 90 میں پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز کی کامیابی نمایاں نظر آ رہی تھی لیکن جوں جوں الیکشن قریب آ رہا ہے اس میں تبدیلی آ رہی ہے گزشتہ دو یوم کے دوران امیدواروں کی انتخابی جلسوں میں پائے گئے رحجان کے مطابق اس حلقہ میں پی پی پی کے امیدوار تسنیم احمد قریشی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری حامد حمید کے درمیان سخت مقابلہ اور پی ٹی آئی کی نادیہ عزیز کی کمپین سست پائی جا رہی اور ایم ایم اے کے ڈاکٹر ارشدعزیز اور جمال دین فانی بھی ڈور میں شامل ہیں جبکہ پی پی 77 میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر لیاقت علی خان ،پی پی پی کے متین قریشی کی کمپین کے زور پکڑنے سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال پیچھے پیچھے چلتے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر کے حلقہ پی پی 78 میں مسلم لیگ ن کی خاتون امیدوار عمارہ رضوان کی جگہ ان کے شوہر رضوان گل کمپین میں مصروف ہیں اور خاتون امیدوار خانہ داری تک محدور نظر آ رہی ہیں۔اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کی خاتون امیدوار کے مدمقابل پی پی پی کے صفدر ساہی اور پی ٹی آئی کے عنصر مجید نیازی ہیں جن میں مقابلہ پائے جانے کے باوجود پی ٹی آئی کی کمپین قدرے بہتر اور لوگوں کو متوجہ کئے ہوئے ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں