25جولائی کو سندھ کے عوام تاریخ رقم کرینگے، سید احمد رشید ایڈووکیٹ

پیر 23 جولائی 2018 22:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان لائرز فورم پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد پی ایس پی کے نامزد اُمید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ66سٹی حیدرآباد سید احمد رشید ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دعوت کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو سندھ کے عوام تاریخ رقم کرینگے اور پی ایس پی کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کرینگے کہ سندھ کی عوام نے زبردستی کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، مصطفی کمال و انیس قائم خانی نے عہد کیا ہوا ہے کہ حکومت ملنے پر نوے دن کے اندر اندر ہنگامی بنیادوں پر صاف پانی ، صفائی ستھرائی ، صحت ، تعلیم جیسے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تقریب سے انچارج وقاص صدیقی ایڈووکیٹ، جوائنٹ انچارجز سلیمان سروری ایڈووکیٹ و قیصر خان ایڈووکیٹ اور ممبرندیم شیخ ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد نے پاک سرزمین پارٹی کے منشور کو سراہا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں