سی ای او حیسکورحم علی اوٹھوکی سربراہی میں ماہانہ ریجنل سیفٹی میٹنگ کا انعقاد

پیر 13 اگست 2018 23:09

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) حیسکو کانفرس ہال حیدرآباد میں ماہانہ ریجنل سیفٹی میٹنگ ہوئی ، میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھوکی سربراہی میں حیسکو کے اعلی ٰ افسران اور CBA کے قائد مزدور عبدالطیف نظامانی ودیگریونین ممبران نے شرکت کی میٹنگ میں حیسکو چیف نے کہا کہ ہمارا اولین عزم ہے کہ پہلے سیفٹی بعد میں کام ، اور ہمارا تربیت یافتہ لائن اسٹاف حیسکو کا اثاثہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیفٹی میٹنگ تمام آپریشن سرکل ،ڈویژنوں اور سب ڈویژنوںمیں ہر ماہ منعقد کی جائیں تاکہ ہر تین ماہ بعد ریجنل سطح پر سیفٹی میٹنگ کرسکیں، جس کا مقصد لائن اسٹاف کی کارکردگی تحفظ کے ساتھ بہتر کی جاسکے ، کیونکہ جان ہے تو جہان ہے ، اور انسانی جان بہت قیمتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے محنت کش ملازمین جو ٹریننگ کے بعد بھی اپنی جان صرف لاپرواہی کی وجہ سے گنوادیتے ہیں، اور نتیجتاً بڑا حادثہ رونما ہوتا ہے جو ان کی شہادت کا سبب بنتا ہے ، تمام ملازمین تکنیکی تربیت اور سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل کرانے کیلئے ایس او پیز کے تحت کام کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور خود کو محفوظ رکھیں ، خود محفوظ تو آپ کا خاندان محفوظ ، قائد مزدور یونین عبداللطیف نظامانی نے سب سے پہلے حیسکو چیف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ تمام محنت کشوں کی مکمل حفاظت اور ان کی تربیت کو لازمی بنائیں اور ہم امید کرتے ہیں آپ نے گذشتہ میٹنگ میں لائن پر کام کرنے والے ملازمین کیلئے یونیفارم دینے کا اعلان کیا تھامیٹنگ میں جنرل مینجرٹیکنکل عبدالستار میمن ، جنرل منیجروچیف انجینئرپلاننگ اینڈ انجنیئرسربلند خان چوہان ، چیف کمرشل آفیسر محمد عارف ، ایڈیشنل ڈی جی لیگل اینڈ لیبر لونگ خان جکھرانی، کنسٹرکشن CM&O نجم الدین ابڑو ، P.D (GSC )عبدالغفور شیخ، ڈائریکٹر S&I،ریجنل منیجر M&T ظہور احمد شیخ، مینجر MM اقبال میمن، سپرنٹینڈنگ انجنیئر GSO خالد میمن ،پرنسپال RTC ذوالفقار میمن، سپرنٹینڈنگ انجنیئرآپریشن سرکل حیدرآباد محمد عرفان میمن ، سپرنٹینڈنگ انجنیئر لاڑ الطاف میرانی ، S.E نوابشاہ سرکل ملک امتیاز الحق ، S.E میرپورخاص خوب چند، ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی مشتاق احمد دایو، اورCBA محمد اقبال ، اعظم خان، ملک سلطان دیگر بھی موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں