تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے منشیات رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنادی

پیر 13 اگست 2018 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے منشیات رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے، فاضل عدالت نے سخی پیر تھانہ پر درج دو کلو چرس رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم نثار عرف راجہ کو 7 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں