حیدرآباد،مملکت خدادادکے قیام کے لیے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جان مال عزت قربان کیاہے،رہنما جماعت اسلامی

ہم اپناسب کچھ قربان کردیں گے مگر ارض وطن پر کوئی آنچ نہیں دیں گے ، پاکستان دوقومی نظریے کی بنیادپر حاصل کیاتھاان شاء اللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گا،ریلیوں اور پرچم کشائی تقریبات سے خطاب

منگل 14 اگست 2018 22:27

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پاکستان کاکل بھی ایک ہی نظریہ تھاآ ج بھی ایک ہے اوروہ ہے لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ ہے ۔مملکت خدادادکے قیام کے لیے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جان مال عزت قربان کیاہے اس کی بقااوراستحکام کے لیے ہم اپناسب کچھ قربان کردیں گے مگر ارض وطن پر کوئی آنچ نہیں دیں گے ۔

پاکستان دوقومی نظریے کی بنیادپر حاصل کیاتھاان شاء اللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گا۔ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے صوبائی اورضلعی رہنمائوں نے ریلی اور پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ملک کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے زیراہتمام 13اور 14اگست کی درمیانی شب جیوے جیوے پاکستان ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسابق ایم پی اے عبدالوحیدقریشی،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدکررہے تھے ۔

(جاری ہے)

ریلی کاآغازدفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے ہوا۔کوہ نورچوک،حیدرچوک اور اولڈکیمپس سے گزرتی ہوئی پاکستان چوک گل سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نائب ا میرجماعت اسلامی سندھ محمدعظیم بلوچ نے کہاکہ کلمہ طیبہ ملک کانظریاتی اثاثہ اورتشخص ہے ہمارے آباء واجدادنے اس سرزمین کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیںآزادی کی قیمت کیاہوتی ہے کشمیریوں سے پوچھیں ،مظلوم فلسطینیوں کوسنیں اور بھارت میں پاکستان سے زیادہ تعدادمیں رہنے والے اقلیتی مسلمانوں کی حالت زار کودیکھیں توپاکستان کی قدروقیمت کااندازہوگا۔

پاکستان اللہ کی رحمت اورنعمت ہے ان شاء اللہ قیامت قائم ودائم رہے گا۔جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے امیرحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی قیادت میں نوجوانوں کی تحریک سے حاصل ہواتھانوجوان ہماراملک کاسرمایہ ہیں اوریہی نوجوان پاکستان کواس کی منزل اسلامی نظام تک لے جائیں گے۔ریلی میں بڑی تعدادمیں شرکاء تھے جنھوں نے جشن آزادی کے بینر اورقومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ بچوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے سبزوسفیدلباس زیب تن کیاہواتھا۔

پاکستان کی72ویں یوم آزادی کے موقع پرجماعت اسلامی کے زیراہتمام حیدرآبادکے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقدکی گئیں۔پرچم کشائی کی تقریبات دفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ، امیرحمزہ مسجدپریٹ آباد، مکی مسجدٹنڈوطیب ملت آباداورمدرسہ نورالہدیٰ نورانی بستی میں منعقدہوئیں ،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحیدقریشی ،امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآ باد حافظ طاہرمجید،زون شرقی کے امیرمحمدعامرفاروق اورپریٹ آبادکے یوسی ناظم شکیل قریشی پرچم کشائی ۔

جماعت اسلامی زون گاجہ موری کے میں پاکستان زندہ بادریلی نکالی جس کی قیادت امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیداورامیرزون گاجہ موری حافظ مقبول نظامانی ،سیکریٹری حافظ سعیداورباقرنظامانی کررہے تھے۔ریلی گاجہ موری،نوائی شریف ،سیری سے گزرتی ہوئی کھتڑپر اختتام پذیرہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے نام پرہم سب متحدہیں دشمن نے اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتواسے سبق سکھادیں گے ،تحریک پاکستان نے ملک حاصل کیاتھااب تکمیل پاکستان کے لیے پوری قوم ہندوستان سے کشمیر آزادکرائی گی۔ پرچم کشائی کی تقریبات اور ریلی کے اختتام پر ملک میں اسلامی نظام اور ترقی واستحکام کے لیے خصوصی دعائیںکی گئیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں